Ads

صدارتی یا پالیما نی نظام ۔۔۔پاکستان کے لیے کونسا بہتر


صدارتی  یا پالیما نی نظام ۔۔۔پاکستان کے لیے کونسا نظام بہتر
(افتخا ر الدین انجم)


پارلیمانی نظام ہی پاکستان کو امریکہ اور دوسرے ممالک کی غلامی میں دھکیلنے کی راہ میں رکاوٹ ہے ورنہ ہم ضیاءالحق ایوب خان اور پرویز مشرف کا صدارتی دور دیکھ چکے ہیں
یہ مارشلا اور نیم مارشلا میں لپٹا صدارتی دور ہی تھا جب پا کستان دو لخت ہو ا ہم کیسے بھول سکتے ہیں انیس سو اکتر ہم کیسے بھول سکتے ہیں امریکہ کی وہ یقین دہانیاں ان کے نہ آنے والے بحری بیڑے کا انتظار ان کا گفٹڈ جہاد ان کے ڈرون حملے نائن الیون کے بعد پاکستان کی ہر اینچ کو بارود سے چھلنی کرنا ,آئے روز کے وہ بم دھماکے ہر ہفتے کے ڈرون حملے اور یہ سب غلط اور غیر قانونی فیصلے صدارتی ادوار میں ہوئے جی ہاں حضور یہ صدارتی دور ہی تھا ہم امریکہ کی کالونی ہوا کرتے تھے آپ چاہتے ہیں ہم دوبارہ اسی طرف جائیں اسی ڈگر جائیں جہا ں سے خدا خدا کر کے ہم اپنی کشتی نکا ل لائے ہیں ۔
یہ صدارتی دور ہی تھا جب پاکستان جیسا اہم سٹریٹجک اور ایٹمی ملک امریکہ کی کالونی کی حیثیت اختیار کر گیا تھا ۔
ہر ہفتے ڈرون حملے ہوا کرتے تھے ہزاورں فوجی آفیسرزاور جوان اپنے ہی ملک میں لقمہ با رود بنے پاکستان کا ہر انچ با رود سے چھلنی ہوا پا کستان کا کوئی شہر، کو ئی مسجد ،کو ئی بازار ایسا نہیں تھا جہا ں بم دھماکوں سے لوگوں کے کلیجےکو چھلنی نہ کیا گیا ہو ،جہا ں کی سرزمین کو لوگوں کے خون سے نہ رنگا گیا ہو ۔
جو افغا ن طالبا ن اسی کی دہا ئی میں جہا دی ہوا کر تے تھے آج امریکہ کی ایما پر دہشت گر د قرار پا ئے اور پا کستان غیروں کی ایک طویل گوریلا جنگ کا میدان جنگ بن گیا ۔ اسی ہزار سے زیادہ شہری بے موت مر گئے پا کستا ن کے تما م قبا ئلی علا قے با لخصوص سوات ، مردان ،خیبر ایجسی اور فا ٹا کے لوگ اپنے ہی گھروں سے بے گھر ہوئے سردی گرمی میں بھوکے پیا سے اس مسیحا کا چہرہ اطہر دیکھنے کی دعا کرنے لگے جس کے عظیم فیصلے سے وہ اتنی عالیشا ن زندگی گزارنے پر مجبور ہوئےتھے ۔بزرگ تسبح میں اس عظیم لیڈر کا نا م جھپتے تھے ۔بچے سکولوں سے دور ہونے کی وجہ سے اس شخص کے ترانے گا تے تھے اور عورتیں اسکے نا م کی لوریا ں سنا تی تھیں اور وہ بھی ایک صدر ہی تھے ۔
آج بھی کچھ لوگ پاکستان میں امریکا کا نمک حلال کرنے کے لیے دوبارہ پاکستان کو اسی ڈگر دھکیلنا چاہتے ہیں
وہ دوبا رہ پا کستان میں نیم آمرانہ صدارتی نظا م لے کر آنے چا ہتے ہیں جہا ں فیصلے اتفاق رائے کے بجا ئے فرد واحد کی مرضی سے ہوں ۔جہاں پاکستان کے مفا دات کے تحفظ کی بجا ئے غیروں کے مفا دات کو مقدم رکھا جا ئے غیروں کی ضرورت اور خوشنودی حا صل کرنے کے لیے اپنے ملک اپنی قوم اور اپنے مستقبل کو داو پر لگا یا جا ئے ۔
صدارتی نظام تو شام میں بھی تھا کیوں ناکام ہوا صدارتی نظام تو عراق میں بھی تھا کیوں بے بس ہوا صدارتی نظام تو افغانستان میں بھی ہے جسکی کوئی حثیت نہیں کیوں یہ سب ملک امریکہ کے با رود کا ڈھیر بن گئے
دراصل صدارتی نظام بھی جمہوری آمریت کی ایک قسم ہوا کرتی ہے ایک شخص کو جمہوری انداز میں مطلق العنان بنایا جاتا ہے اور اس سے سب فیصلے کروائے جاتے ہیں جی ہاں اور پاکستان جیسے ملک میں جہاں کے حکمران اپنے آقا وؤں کی خوشنودی کے لئے اپنے ملک کی عزت آبرو خودمختاری تک کا پل بھر میں سودا کرتے ہیں اس طر ح کی کوئی بھی پریکٹس ایک بھیا نک خواب ہوگی اور یہ پاکستان کے کسی خیر اندیش کی سوچ نہیں ہوسکتی ۔پاکستان کے تما م جمہوری ادوار میں آصف علی زرداری کا دور سب سے بدترین دور قرارد یا جاتا ہے جس میں قومی خزانے کو بے دریغ لوٹا گیا ۔ مگر اس بدترین دور میں بھی کوئی ایسا غلط فیصلہ نہیں گیا جس کا نقصا ن پاکستان بعد میں اٹھا تا رہا ہو اور یہیں وہ واحد اور سب سے بڑا فا ئدہ جسکی وجہ سے پا لیما نی نظام کو آمرانہ طرز حکمرانی اور صدارتی نظام میں فوقیت حا صل ہے ۔ مثا ل کے طور پرایوب خا ن کے غلط فیصلوں اور محرومی سے پیداہونے والے اثرات کا نتیجہ اکہتر میں سقوط ڈھاکہ کی صورت نکلا اور پاکستان دولخت ہوا ۔ضیا الحق کے جہا د کے بوئے بیج کا پھل ہم مشرف دور میں دہشت گردی کی صورت کاٹنے لگے اور مشرف دور کے بوئے بیج کا پھل ہم آج بھی کا ٹ رہے ہیں بم دھماکوں کی صورت ۔بلا شبہ پا لیمانی نظام کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے اور بجائے پاکستان کو کسی ایسی سمت میں دھکینےھ کے جو پاکستان کے لیے مزید مسائل کے با عث بنے پاکستان میں کرپشن کے قوانین کو مزید سخت ،بہتر اور موثر بنا یا جا ئے جو ایسے تما م عنا صر کی سر کوبی کرئے جو ملک کی دولت کو لوٹتے ہیں یا لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں یا لوٹا ہے ۔







SHARE

Author

Anjum Broadcast is one of the largest,emarging and authentic web-blog where you can search News,Videos,Islamic Videos,All type of (e.g Police,Pak-Army,PSC,FPSC,Bank,Education,University,Hospitals,NTS,NAB,FIA)jobs,suports News,Technology etc

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment