حمزہ شہباز کی ضمانت میں لاہور ہائیکورٹ نے 28 مئی تک توسیع کردی
حمزہ شہباز نے آمدن سے زیادہ اثاثہ جات ،صاف پانی اور رمضان شوگر
ملز نالہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت میں توسیع کی استدعا کی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس
سلسلے میں لیگی رہنما عدالت میں پیش ہوئے۔
حمزہ شہباز کے وکیل کا عدالت کو بتانا تھا کہ نیب کی جانب سے
گرفتاری کی وجوہات نہیں بتائی جارہیں، اس پر نیب وکیل نے کہاکہ گرفتاری کی وجوہات
بتا چکے ہیں، نیب کے حمزہ شہباز پر الزمات درست ہیں، ضمانت خارج کی جائے۔
ع دونوں وکلاء کے دلائل سننے کے مسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنما حمزہ
شہباز کی ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کردی۔
دوسری جانب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے چیرمین نیب کے انٹرویو کے بارے میں کہا کہ :
چیئرمین نیب کا انٹرویو حقیقت ہے تو بڑا شرمناک ہے، اور یہ بھی کہا کہ نیب سیاسی جماعت بنالے، نیب
اپنی سیاسی جماعت کا نام نیب رکھے اور عمران نیازی سے الحاق کر لے۔
انہوں نے کہا کہ روپیہ
انتہائی نچلی سطح تک گر گیا، حکومت قوم سے جھوٹ بول رہی ہے،یہاں کچھ بھی ٹھیک نہیں
ہو رہا، اگر ملک معاشی طور پر کمزور ہوتے ہیں تو قومیں ڈوب جاتی ہیں، مجھے
دور دور تک کوئی امید نظر نہیں آرہی۔
To Get More Updates don't forget to like and share this post with your friends on Facebook,twitter and Google+

0 comments:
Post a Comment