ہیٹ سٹرو ک (جس سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے)
اس سے کیسے بچا جاۓ
(احتیاطی تدابیر)
اب درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری تک روز پہنچ رھا
ہے۔
انسانی جسم کا درجہ حرارت 41 ڈگری پر پہنچ جائے تو موت واقع ہونے کے امکانات 90 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔ (موسمی درجہ حرارت نہیں انسانی جسم کا درجہ حرارت) اسی لئے شدید گرمی سے بزرگ لوگ بہت زیادہ متاثر ھوتے ھیں۔ لہذا بہتر ھے کے انتہائی احتیاط سے کام لیا جائے ۔
احتیاط
گوشت ، انڈہ ، اچار ، کوک ، پیپسی ، تیز مرچ مصالحے ، پالک ، میتھی وغیرہ کھانے سے اجتناب کریںکالا ، نیلا ، لال ، میرون ، جامنی اور گہرے رنگ والے کپڑے پہننے سے پرہیز کریں
انتہائی گرمی کے اوقات صبح 9 سے شام 6 بجے تک بلا ضروری سفر نا کریں
نمک کا کم سے کم استعمال کریں
کالے رنگ کے اور مکمل بند جوتے کم سے کم پہنیں
کرنے والے کام
کدو ، ٹینڈے ، اروی ، گھیا توری ، شلجم ، پیٹھا ، مولی ، گاجر ، کھیرا ، دودھ ، دیسی گھی ، شربت بزوری ، بلنگو اور شربت بادام پھلوں میں تربوز ، کیلا , خوبانی اور خربوزے کا استعمال کریں ۔
سفید ، گلابی ، سبز اور ہلکے رنگ کے کپڑوں کا استمعال کریں
گھر سے نکتے وقت گیلا تولیہ ضرور ساتھ رکھیں ۔ ممکن نا ہو تو سر اور گردن کسی کپڑے سے ضرور ڈھانپیں اور عینک کا استعمال بھی کریں ۔
سونف اور الائچی کا قہوہ گرمی کا بہترین توڑ ھے
املی اور آلو بخارے کا زلال پیاس کی شدت کو انتہائی کم کر دیتا ھے
پانی جس قدر ممکن ہو پئیں ۔ ٹھنڈے پانی سے بجائے گھڑے کا پانی استمعال کریں۔ پیاس کی شدت کنٹرول میں رہتی ہے۔
جتنی بار ممکن ہو دن میں غسل کریں
ہوا دار جوتا پہنیں جو کالے رنگ کا نا ھو
اپنے گھر کی سایہ دار جگہوں پر پرندوں کے لئے لازمی "پانی" کا بندوبست کریں۔
درخت لگائیں جو نا صرف موجودہ گرمی کو کم کریں گے ۔ بلکہ سردی میں پڑنے والی سموگ کا بھی توڑ ہیں ۔
ضرورت پڑھنے پر اپنے معالج سے رابطہ کریں
اللہ تعالی ہم سب پر رحم و کرم فرمائے۔
To Get More Updates don't forget to like and share this post with your friends on Facebook,twitter and Google+

0 comments:
Post a Comment