غزل
Ghazal
یہ دل بھی اداس نہیں جیسے
اور درد بھی راس نہیں جیسے
ادب مجھ میں ذرا بھی نہیں
وفا کا تجھے پاس نہیں جیسے
دل میں اب ڈر جاگ رہا ہے
احباب قدر شناس نہیں جیسے
ہاں ! میں یکسر بدل چکا ہوں
لہجے میں ترے مٹھاس نہیں جیسے
جی ! مجھے پرواہ نہیں ذرا بھی
تجھے میرا احساس نہیں جیسے
سبھی حیرت سے تک رہے ہیں
یہ میرا لباس نہیں جیسے۔
امتیاز حسین انجم کھچی
اردو کے نئے شعراء ، ادیبوں اور لکھاریوں کے لیے سب سے بہترین پلیٹ فارم
۔اب آپ بھی اپنے کالم اور شاعری ہماری ویب ساتٹ پر
پبلش کروا سکتے ہیں رابطہ
کریں۔۔۔۔۔۔۔
یا
کمنٹ میں
میں اپنی تحریر بھیج دیں ۔شکریہ

0 comments:
Post a Comment