Ads

ناول گِروی ۔۔۔قسط_نمبر_1 مصنفہ سندس_شیخ

#گِروی 
#قسط_نمبر_1
#سندس_شیخ


ہمیں وعدہ خلافی سے سخت نفرت ہے ۔ اگر بارہ بجے پیسے لوٹانے کا وعدہ کیا ہے تو بارہ بج کر ایک منٹ بھی نہیں ہونا چاہئے ۔ سامنے والا کا کالر اپنے ہاتھوں میں دبوچے وہ سرخ آنکھوں کے ساتھ بولا 
معاف کردیں سائیں بیٹی کی سسرال میں مسئلہ ہوگیا تھا سارے پیسے وہیں لگ گئے ۔ میلی کچیلی دھوتی میں ملبوس وہ ادھیڑ عمر مرد گڑگڑایا جسے ذمّہ داریوں نے اپنی عمر سے دوگنا بوڑھا کردیا تھا 
ہم کچھ نہیں جانتے اپنے گھر کے کاغذات لاؤ ہمارے پاس جمع کرو اور ایک ہفتے کے اندر ہمارا پیسہ ہمیں مل جانا چاہیے ورنہ تمہارا گھر ہمارا ہوا ۔۔اس نے انگلی اٹھا کر وارننگ دی 
جی جی ۔ وہ آدمی روتا ہوا واپس ہوا 
بھائی یہ کتنے دنوں سے ٹال مٹول کر رہا پیسوں کے لئے ۔ انور نے نیچے اوندھے پڑے شخص پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کی 
کیوں بے تجھے پتہ نہیں ہے کہ مجھے زبان کے پکّے لوگ ہی پسند ہیں پھر کیوں ٹال مٹول کر رہا ہے ۔ اس نے ایک لات خود بھی رسید کی اسے 
مگر اس بے چارے میں اتنی طاقت کہاں تھی 
کہ وہ کچھ بولتا 
تب تک پیٹتے رہو جب تک کی یہ پیسے دینے کا قطعی فیصلہ نا کر لے ۔ وہ انور کو ہدایات کرتا آستین موڑتا اندر کی طرف بڑھ گیا 
💐💐💐💐💐
ایک بہت اچھا رشتہ آیا ہے ہماری عنب کے لئے ۔ رشتے کرانے والی آنٹی نے چائے میں بسکٹ ڈبو ڈبو کر کھاتے ہوئے صحن میں جھاڑو لگاتی عنب کو پیار سے دیکھا 
اچھا خیر سے آگے بھی کچھ بتاؤ ۔ سلیمہ بیگم نے بےتابی سے کہا 
لڑکا اپنا کوئی چھوٹا موٹا بزنس کرتا ہے اور اکیلا ہی رہتا ہے ماں باپ کو گذرے کئی سال ہوگئے بھائی بہن کوئی ہے نہیں ۔ انہوں باقی بچی چائے سڑکی اور اگے بتانے لگیں 
اچھا اکیلے ہی رہتا ہے ۔ سلیمہ بیگم کی آنکھیں چمکیں 
ہاں اپنی عنب تو راج کرے گی ساس نندوں کا کوئی جھنجھٹ ہوگا نہیں بس وہ اور اسکا شوہر ۔بوا نے پیشہ ورانہ انداز میں کہا 
جھاڑو لگاتی عنب کے ہاتھ کانپے دھڑکنیں الگ لے پر دھڑکنے لگا وہ جھاڑو اٹھا کر کچن میں آگئی ۔
ساس نندوں کا ظلم برداشت کرتے ہوئے انہوں پوری زندگی کاٹی تھی،کتنے ہی حسین پل ساس نندوں کے چکر میں برباد ہوئے تھے اور جو انسان جس تکلیف سے گذرتا ہے اسے وہ دنیا کی سب سے بڑی تکلیف لگتی ہے ،اسی لئے بیٹی کے لئے یہ رشتہ بہت ہی جچا تھا 
عنب کے ابّو آجائیں تو پھر ان سے مشورہ کرکے جواب دونگی ۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا 
کچن میں برتن دھلتی عنب کے موہنے چہرے پر رنگ بکھر گئے دل خود بخود حسین سپنوں میں کھو گیا 
💐💐💐💐
لے آئے تم ہمارے پیسے ۔ سنہری لوہے کی تیلیوں سے بنی خوبصورت سی کرسی پر بیٹھے التمش ازمیر نے کل والے آدمی کو دیکھ کر پوچھا
سائیں تیس ہی ہزار لایا ہے ۔ انور نے پیسے اسکے ہاتھ سے لے کر فٹافٹ گنے 
کیوں بے کل کا بھول گیا ۔ وہ پھنکارا
سائیں معاف کردو باقی کے بیس ہزار میں جلد ہی لوٹا دونگا ۔۔وہ اس کے پیروں پر گِر پڑا 
سائیں یہ کامران ملنے آیا ہے آپ سے ۔ شاہد اپنے ساتھ ایک نوجوان کو لے آیا 
آئیے آئیے کامران میاں خیر سے آئیے ۔ وہ اسکی طرف مڑا اور پاس پڑی کرسی کی طرف بیٹھنے کا اشارہ کیا 
کیسے ہیں بھائی آپ ؟ اس نے بغور اس آدمی کو دیکھا جسکے چہرے پر کافی زخم کے نشانات تھے 
بس رب سائیں کا کرم ہے اپنی سناؤ کیسے آنا ہوا ۔ اس مسکراتے ہوئے کہا 
میں توبالکل ٹھیک ہوں بھائی بس کچھ پیسوں کی ضروت ہے بزنس دوسری جگہ شفٹ کرنا پیسے کم پڑ گئے ہیں ۔ اس نے اسے دیکھتے ہوئے کہا 
خیر سے خوب پھلو پھولو کتنے پیسے چاہئے ۔ وہ نرمی سے بولا
تین لاکھ بھائی میں اگلے مہینے تک لوٹا دونگا ۔ اس نے جلدی سے کہا
ٹھیک ہے ۔ اس نے انور کو اشارہ کیا 
یہ لو ۔ تھوڑی دیر بعد لاکر انور نے اسے پیسوں کا بیگ پکڑایا جو اس نے کامران کے حوالے کیا 
بہت شکریہ بھائی میں اگلے مہینے تک لوٹا دونگا ۔ وہ اسکا ہاتھ چوم کر بولا 
اپنی زبان پر قائم رہنا برادر ورنہ اسے دیکھ رہے ہو نا یہ ہمارے ساتھ وعدہ خلافی کا انعام ہے ۔ اس نے پاس کھڑے کانپتے شخص کی طرف اشارہ کیا 
کامران کے ہاتھوں سے پیسوں کا بیگ چھوٹتے چھوٹتے بچا 
آپ فکر مت کریں میں انشاءاللہ آپکو اگلے مہینے آپکے پیسے لوٹا دونگا ۔ اس نے تھوک گھونٹ کر اس سے زیادہ خود کو تسلّی دی 
💐💐💐💐
عنب ۔ امّی کی آواز پر ابّا کے لئے چائے بناتی عنب پلٹی 
جی امّی ۔ اس نے چائے کپوں میں نکالی 
بیٹا اپنے ابّو کو چائے دے کر آؤ مجھے تم سے کچھ ضروری بات کرنی ہے ۔ انہوں نے شفقت سے کہا 
جی امّی ۔ اسکا چہرہ سرخ پڑا اسے پتہ تھا کہ کس موضوع پر بات کریں گی ۔ 
ابّو کو چائے دے کر وہ اپنے کمرے میں آئی جہاں امّی پہلے سے ہی بیٹھی تھیں 
جی امّی کہئیے ۔ وہ سر جھکائے ان کے پاس بیٹھ گئی 
بیٹا تمہارے لئے ایک رشتہ بتایا ہے شکیلہ نے مجھے تو بہت پسند آیا ہے تمہارے ابّو نے بھی لڑکے کے آس پاس کے لوگوں سے پوچھا ہے سب یہی کھ رہے ہیں کہ بظاہر تو ایسی کوئی برائی نہیں ہے ۔ انہوں نے گفتگو کاآغاز کیا 
دلوں کا حال تو بیٹا اللہ ہی جانتا ہے مگر یہ رشتہ مجھے بے حد پسند آیا ہے اکیلی رہوگی کوئی ٹینشن نہیں ہوگی تم بتاؤ کیا خیال ہے تمہارا ۔ انہوں نے اس کی رائے مانگی 
جیسا آپکو اور ابّو کو بہتر لگے امّی ۔ وہ دھیرے سے بولی 
خوش رہو آباد رہو تم سے یہی امّید تھی ۔ انہوں نے خوشی سے اسکی پیشانی چومی 
وہ سر جھکا کر مسکرا دی 
💐💐💐💐
بھائی جان کھانا کھالیں ۔ اجیہ نے اس کے روم دستک دی
تم چلو ہم آتے ہیں ۔ اندر سے اسکی بھاری آواز آئی 
جی بھائی جان ۔ وہ واپس پلٹ آئی 
کیا کہا بھائی جان نے ۔ کیوٹ سی عرفہ کیبنٹ پر چڑھی سیب کترتی ہوئی بولی 
کھ رہے ہیں کہ بس آتے ہیں ۔ وہ کیک فریج سے نکالنے لگی 
یہ تو رکھو تمہیں پتہ ہے کہ بھائی جان اگر کچھ بھی کھالیں کھانا کھانے سے پہلے تو پھر کھانا نہیں کھاتے ۔ نبیہہ نے پلاؤ نکالتے ہوئے اسے ڈپٹا 
اوہ سوری ۔ اس نے کیک دوبارہ فریج میں ڈالا 
الاسلام وعلیکم بھائی جان۔ اسے آتے دیکھ کر عرفہ نے سلام کیا 
وعلیکم السلام ۔۔اس نے شفقت سے اسکا سر تھپکا 
یہ اتنا سب کچھ ۔ انہوں میز پر رکھے کافی آئیٹمز کو دیکھ کر کہا 
بس ہمارا دل چاہا ۔۔عرفہ کھلکھلائی 
اوہو ہمارا دل چاہا تو ایسا کھ رہی ہو جیسے تم نے ہی بنایا ہے ۔ اجیہ نے چھیڑا 
سلاد تو میں نے ہی بنایا ہے اور کھیر کے لئے بادام بھی ۔۔وہ منہ بنا کر بولی 
جس کے دو دو بڑی بہنیں ہوں اسے کام کی کرنے کی کیا ضرورت ۔ حسب معمول بھائی نے بھی اسی کی سائڈ لی 
وہ دونوں مسکراتی ہوئیں اپنی پلیٹ پر جھک گئیں 
💐💐💐💐
بھائی جان ۔ وہ کھانا کھا کر کمرے میں لیٹا تھا تو عرفہ نے دستک دی 
آجاؤ ۔ وہ سیدھا ہوگیا 
ہپّی برتھ ڈے ٹو یو بھائی جان ۔ وہ تینوں کھلکھلاتی ہوئی اندر داخل ہوئیں 
ارررے میں تو بھول ہی گیا تھا ۔ خوشگوار سی حیرت ہوئی 
کوئی نئی بات نہیں ہے آپ تو ہمیشہ بھول جاتے ہیں ۔ اجیہ نے منہ بنایا 
چھوڑو بھی، کیک کاٹئے بھائی جان ۔ عرفہ نے ندیدے پن سے کہا 
اس نے چھری سے کیک کاٹا اور تینون بہنوں کو کھلایا 
کیک کاٹنے کے بعد وہ کافی دیر تک بیٹھی اس سے باتیں کرتی رہیں 
صبح کالج نہیں جانا تم لوگوں کو ۔ کافی دیر ہوجانے کے بعد اس نے ڈپٹا 
جی بھائی جان جانا تو ہے ۔ انہیں بھی ٹائم کا احساس ہوا 
چلو جاؤ اور ہاں دودھ پی کرسونا تینوں ۔۔اس نے سختی سے کہا 
جی بھائی جان ۔ وہ تینوں سر ہلاتی باہر آگئیں 
وہ بھی لائٹس آف کرکے سوگیا بہنوں کی محبت نے اسکا موڈ کافی خوشگوار کردیا تھا 
💐💐💐💐💐
بیٹی کی شادی طے ہوتے ہی انہیں عمرے کی سعادت نصیب ہوئی 
سمیر کے ابّا ہم ٹکٹ کینسل کروادیتے ہیں بیٹی کی شادی کے بعد آرام سے چلیں گے ۔ سلیمہ بیگم نے کہا 
نیک بخت ہمارا ٹکٹ شادی کے دو دن بعد ہے اتنا انتظار کرنے کے بعد یہ مبارک ساعت آئی ہے دو دو خوشیاں ایکساتھ نصیب ہوئیں ہیں کیوں ناشکری کر رہی ہیں اللہ تعالی ناراض ہونگے ۔ توحید صاحب نے سمجھایا 
آپ ٹھیک کہتے ہیں ۔ وہ کھوئی کھوئی سی بولیں بیٹی کو اتنی جلدی چھوڑ کر جانے کا دل نہیں چاہ رہا تھا 
کیوں اتنا اداس ہیں آپ اللہ نصیب اچھا کرے ہماری بیٹی کا ۔ انہوں نے تسلی دی 
آمین ۔ انہوں نے صدق دل سے کہا 
سمیر کا فون آیا تھا ناراض ہورہا تھا کہ کم از کم ڈیٹ ایسے ٹائم میں رکھتے جس میں میری چھٹیاں ہوں اکلوتی بہن ہے میری اور میں اسکا اکلوتا بھائی اسکی شادی میں مہمانوں کی طرح شرکت کرونگا ۔ انہوں نے یاد آنے پر بتایا 
ہممممم یہ تو خیر ہماری بیٹی خوش رہے بس ۔ انہوں نے سنجیدگی سے کہا 
جی دیکھیں اب کھ رہا تھا تین دن پہلےآؤنگا شادی کے اور دوسرے دن صبح صبح ہی نکلنا ہے بہن کے گھر ناشتہ بھی نہیں لے جا پاؤنگا میں نے کہا ہم بھجوا دیں گے ویسے بھی کونسا اس کے گھر ساس نندیں ہیں جو پوچھیں یا طعنے دیں ۔ وہ ہنسیں 
چلیں اچھی بات ہے ۔ وہ بھی مسکرائے 
💐💐💐💐
السلام و علیکم بھائی صاحب ۔ اس نے فون ریسیو ہوتے ہی ڈرتے ڈرتے سلام کیا 
وعلیکم السلام کامران میاں ۔ وہ خوشدلی سے بولا 
بھائی صاحب بہت معذرت کرتا ہوں بہت ہی ارجنٹ کام پڑ گیا تھا تو رقم وہان خرچ ہوگئی میں کل آپکو واپس نہیں کر سکتا ۔ اس نے منت بھرے لہجے میں کہا 
تمہیں پتہ ہے کہ مجھے وعدہ خلافی سے سخت نفرت ہے اور تم نے مجھ سے کل کا ہی وعدہ کیا تھا ۔ اسکا لہجہ بدلا 
جی بھائی صاحب میں نے پیسہ جمع بھی کرلیا تھا مگر مجھے شدید ضرورت کی وجہ سے کہیں اور خرچ کرنا پڑا پلیز آپ مجھے تھوڑا سا ٹائم اور دے دیں ۔ وہ پھر گڑگڑایا اچھی طرح جانتا تھا کہ پیسوں کے لین دین کے معاملے میں التمش ازمیر کتنا سخت ہے کئی لوگوں بری طرح دھنائی وہ اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ چکا تھا 
ٹھیک ہے صرف ایک ہفتے کا ٹائم اور دیتا ہوں ۔ وہ ٹھنڈے لہجے میں بولا 
مگر بھائی صاحب صرف ایک ہفتے میں میں اتنے پیسوں کا انتظام کہاں سے کرونگا ۔ وہ پریشان ہوا
میں نے اپنے اصولوں سے ہٹ کر تمہیں ایک ہفتے زیادہ دئے ہیں تم مجھے مجبور مت کرو کہ میں تمہارے ساتھ سختی سے پیش آؤں رکھتا ہوں ۔ اسکا لہجہ کڑا ہوا 
جی بھائی صاحب ۔ وہ مرے مرے لہجے میں بولا 
فون کٹ چکا تھا 
(جاری ہے )
SHARE

Author

Anjum Broadcast is one of the largest,emarging and authentic web-blog where you can search News,Videos,Islamic Videos,All type of (e.g Police,Pak-Army,PSC,FPSC,Bank,Education,University,Hospitals,NTS,NAB,FIA)jobs,suports News,Technology etc

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment