امریکہ اور ایران کی جنگ ہوئی تو پاکستان کس کا ساتھ دے گا ؟ پاکستان نے حیران کن اعلان کر دیا
اسلام آباد : وفاقی وزیر
خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور ایران
کے درمیان کشیدگی یا جنگ ہوتی ہے تو پاکستان نیوٹرل رہے گا اور کسی کی حمایت نہیں
کرے گا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی
برائے خارجہ امورکی میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس
مسئلے پرواضح حکممت عملی اپنانا ہوگی۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ کا بیان اک ایسے وقت
میں آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیا ن کشیدگی میں اضافہ ہواہے جبکہ امریکہ
پہلے ہی
بمبار طیارے اور ایئر کرافٹ کیریئر
مشرق وسطٰی بھیج چکا ہے ۔
امور خارجہ کی معاون کونسل
سے بھی خارجہ حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی جس میں نامور سفارتکار شامل ہیں۔
To Get More Updates don't forget to like and share this post with your friends on Facebook,twitter and Google+
0 comments:
Post a Comment