ورلڈکپ اسکواڈ میں آصف علی اور محمدعامر کو شامل کرنے کا فیصلہ
و رلڈکپ اسکواڈ
میں فہیم اشرف اور عابد علی کی جگہ آصف علی اور تجربہ کار بولر محمد عامر اسکواڈ
کا حصہ بنیں گے
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکڑ انضمام الحق کی ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔
سلیکٹرز نے جارح مزاج بلے باز آصف علی اور تجربہ کار فاسٹ
بولر محمد عامر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ
کیا ہے۔
ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل فہیم اشرف اور اوپننگ بلے باز عابد علی کی
جگہ محمد عامر اور آصف علی 15 رکنی ٹیم ورلڈکپ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 27 سال کے آصف علی نے ساؤتھیمپٹن کے
دوسرے ون ڈے میں 36 گیندوں پر 51 اور برسٹل کے تیسرے ون ڈے میں 43 گیندوں پر 52
رنز کی اننگز کھیل کر ورلڈ کپ اسکواڈ میں اپنی سیٹ کنفرم کروالی ہے۔
دوسری جانب اس سال 13 اپریل کو اپنی 27ویں سالگرہ منانے والے بائیں
ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عامر جو چیچک کے باعث ان دنوں قومی ٹیم سے علیحدہ کر دیے
گئے ہیں لندن میں زیر علاج ہیں۔
ان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ چیف سلیکڑ انضمام الحق کی آشیر باد
اور انگلینڈ کے خلاف بولرز کی ناقص پرفارمنس نے اُن کا راستہ صاف کر دیا ہے۔
ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 32.85 کی اوسط سے 60 وکٹیں
لینے والے محمد عامر جو آخری 14 بین الاقوامی میچوں میں محض پانچ وکٹیں ہی لے سکے
تھے، انگلینڈ کے خلاف آخری دو ون ڈے میچز یا ورلڈ کپ ورام اپ
میچز میں کھیلے بنا
ہی براہ راست میگا ایونٹ میں اپنی جگہ بنا چکے ہیں۔
To Get More Updates don't forget to like and share this post with your friends on Facebook,twitter and Google+
0 comments:
Post a Comment