وادی قمری منی مرگ پا کستان کے مسحورکن علاقوں میں سے ایک علاقہ جو انتہا ئی سرحدی علاقہ ہونے کے سبب سیاحوں کی نظروں
•
• وادی قمری منی مرگ پا کستان کےمسحورکن
علاقوں میں سے ایک علاقہ ہے جو
انتہا ئی سرحدی علاقہ ہونےکی وجہ سیا حوں کی نظروںسے اوجھل رہا ہے ۔اس علا قے میں قدم
رکھتے ہی آپکو کسی لوک کہانی کی دیو مالائی سلطنت
کی یا د سی آنے لگتی ہے ۔یہا ں کی سرسبزوشاداب وادیاں،حسین
وجمیل بل کھاتے پہاڑی سلسلے،شیریں ذائقہ
آب رواں ،سرو،صنوبر ، چیڑ ،دیودار، کے دیو قامت
درخت سیا حوں کو کسی حسین خواب کے
ناقابل فراموش مناظر سے بھی کہیں زیادہ حسین لگتے ہیں۔
یہ علاقہ پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان کے ضلع استور کےانتہائی شمال میں دیوسائی
نیشنل پارک سے دوگھنٹے کی مسافت پر
واقع ہے۔یہا ں پر روزمرہ ز ندگی کی بنیا
دی سہولیا ت نہ ہونے کی وجہ
سے مقامی آبا دی بھی اس جنت نظیر وادی سے انخلا پر مجبور ہے۔
ایک اندازے کے مطا بق سا
ٹھ فیصد سے زائد آبادی پہلے ہی نقل مکا نی
کرچکی ہے ۔اگر صوبائی اور وفاقی حکومت اس
علاقے کو ایک
سیا
حتی مقام کے طور پر سامنے لائے تو نہ صرف کثیر زرمبادلہ کما یاجاسکتاہے بلکہ یہا ں کے عوام
کو بھی غربت اور افلاس
کے عمیق دلدل سے باہر نکال سکتے ہیں اور سیاحوں کو دنیاکی ایک نئی جنت کا دروازہ کھول سکتےہیں جس دیکھنے کےلیےبلاشبہ ہرسیاح بےتاب رہےگا۔
To Get More Updates don't forget to like and share this post with your friends on Facebook,twitter and Google+
0 comments:
Post a Comment