Ads

جلالپورپیروالا میں نماز عید کے دوران دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں 9 افراد جاں بحق 15 شدید زخمی


جلالپورپیروالا میں نماز عید کے دوران دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں 9 افراد جاں بحق 15 شدید زخمی دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی.
جلالپورپیروالا کے نواحی علاقے درآب پور میں عید نماز کے دوران دو گروپوں کے درمیان  فائرنگ کے نتیجہ میں  دونوں گروپوں کے 9 افراد جانبحق ہوگئے ذرائع کیمطابق فائرنگ دوگروپوں میں تنازعہ کی وجہ سے ہوئی کالا جعفر گروپ کے سربراہ  ملک ممتاز عرف کالا جعفرسمیت گروپ کے5 اور غلام نازک گروپ کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے اس ناگہانی صورتحال پر پوری تحصیل میں خوف کی.لہر پھیل گئی مقامی پولیس تاحال لڑائی رکوانے میں ناکام ہوگئی آِِآخری  اطلاعات  کے مطابق لڑائی تاحال جاری ہے ملتان سے بھاری پولیس نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئی ہے مظفر گڑھ لودہراں سے پولیس کی بھاری نفری حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے پہنچ گئی اطلاعات پر رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون  اور سی پی او ملتان عمران محمود بھی تحصیل ہیڈ کوارٹرز  ہسپتال پہنچ گئے جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں تاحال زخمیوں کو منتقل کر رہے ہیں




To Get More Updates don't forget to like and share this post with your friends on Facebook,twitter and Google+
SHARE

Author

Anjum Broadcast is one of the largest,emarging and authentic web-blog where you can search News,Videos,Islamic Videos,All type of (e.g Police,Pak-Army,PSC,FPSC,Bank,Education,University,Hospitals,NTS,NAB,FIA)jobs,suports News,Technology etc

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment