پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ فیصلہ ہے،حکومتی فیصلے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا،عوام سے عیدمنانے کا حق چھیننے کے مترادف ہے،پیپلز پارٹی عید الفطر کے بعد نااہل حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کیلئے تحریک چلائے گی،ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع خانیوال کے صدر ملک مظہر حسین چوہان نے سٹی صدر کبیروالا چوہدری انیس ناصر گھمن ,ضلع خانیوال جنرل سیکرٹری خان اعجاز اسد Pyo ,میاں غلام عباس سہو, رانا ذوالفقار نون, ملک رضوان کھوکھر , میاں آصف سہو, اور دیگر عہدیدران اور حکیم مختار حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جب سے موجودہ حکمران برسراقتدار آئے ہیں،عوام نے ایک دن بھی سکھ کا سانس نہیں لیا،حکومتی اقدامات سے آنیوالا ہر دن عوام کے لئے مزید مشکلات لانے کا سبب بن رہا ہے،مہنگائی اور بے روزگاری کے بڑھتے ہوئے طوفان نے عوام کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عید الفطر کی آمد سے حکمرانوں کی جانب سے بجلی،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو عوام کی کوئی پروا نہیں ہے۔مذکورہ رہنماؤں نے کہا کہ عیدالفطر کے بعد حکومت کے خلاف شروع ہونیوالی تحریک میں پیپلز پارٹی ضلع خانیوال کے کارکنان سروں پر کفن باندھ کر شریک ہوں گے۔
To Get More Updates don't forget to like and share this post with your friends on Facebook,twitter and Google+

0 comments:
Post a Comment