(لودھراں تحصیل رپوٹر)
معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران اور اہلکار فرض شناسی کا مظاہرہ کریں اورجرائم پر قابو پانے کے لئے جدید پولیسنگ سسٹم کو بروئے کار لایا جائے۔ان خیالات کا اظہار دسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں ملک جمیل ظفر نے ماہانہ کرائم میٹینگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا
انھو ں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے تدارک کیلئے تمام آفیسرز آپس میں کوارڈینیشن رکھیں اور اپنی ڈیوٹی کو اللہ پاک کی جانب سے لگایا گیافرض سمجھ کر مظلوم اور بے سہارا عوام کے مسائل کریں۔ ملک جمیل ظفر نے کہا کہ کرائم کا خاتمہ اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہی پولیس کی پہچان ہے اس لیے ہمیں کریمینل لوگوں کے خلاف تن من کی بازی لگا کر بہادری اور دلیری سے ان کا قلع قمع کرنا ہو گا۔ ماہانہ کرائم میٹنگ میں تمام ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز اور انچارچ برانچز ہائے موجود تھے۔ماہانہ کرائم میٹنگ میں تمام تھانوں کی کارکردگی،مجموعی جرائم کی شرح، اشتہاریوں کی گرفتاری، منظم جرائم پیشہ گروہوں کی گرفتاری، مال مسروقہ کی برآمدگی، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سمیت دیگر ہیڈز میں کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے اشتہاری ملزمان کے خلاف چلائی جانے والی مہم میں مزید تیزی لانے کے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اشتہاری ملزمان بالخصوص اے کیٹگری کے اشتہاریوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ اس سلسلے میں ایس ایچ اوز کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے کر انھیں خصوصی ٹارگٹ بھی دیے گئے۔ اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کارلانے پربھی زور دیا گیا۔ ملک جمیل ظفر نے کہا کہ کسی بھی وقوعہ میں اصل ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرنے میں وقوعہ کا موقعہ ملاحظہ نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔موقع ملاحظہ میں تھوڑی سی کوتاہی یا غفلت بڑی غلطی کا پیش خیمہ بن سکتی ہے ملزم کی سز ا یابی کے لیے شہادت بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ تفتیشی افسران کو چاہیے کہ دل میں خوف خدا رکھتے ہوئے، محنت، ایمانداری اور دیانتداری سے مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کریں۔ہر کسی کو اپنی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی میں خصوصی دلچسپی لینا ہو گی۔زیر تفتیش مقدمات یکسو کرکے ان کے چالان عدالت میں جمع کروائے جائیں۔مجرمان اشتہاری کو گرفتارکرکے ا ن کو مجازعدالت سے سزا دلوائی جائے۔اپنے علاقوں میں موجود بنک،تعلیمی اداروں،چرچز اور بازاروں کی سکیورٹی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں۔ منشیات کی فروخت کر نے والوں اور جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ایس ایچ اوز کو گشت کا نظام موثربنائیں اور دیہاتوں میں ٹھیکری پہرہ لگوائیں تاکہ جرائم کی روک تھام ہوسکے۔کیمونٹی پولیسنگ کی طرز پرجرائم کے خلاف لڑائی میں شہریوں کا تعاون بھی حاصل کریں۔
اردو کے نئے شعراء ، ادیبوں اور لکھاریوں کے لیے سب
سے بہترین پلیٹ فارم ۔اب آپ بھی اپنے کالم اور شاعری ہماری ویب ساتٹ پر پبلش کروا سکتے ہیں رابطہ کریں۔۔۔۔۔۔۔ یا کمنٹ میں میں اپنی تحریر بھیج دیں ۔شکریہ

0 comments:
Post a Comment