Ads

نواز شریف صحت خرابی، غفلت یا قتل کا منصوبہ۔۔۔ ؟؟ رپورٹ عبدلجار ناصر


(رپورٹ عبدلجار ناصر)
نوازشریف صحت خرابی، غفلت یا قتل کا منصوبہ
سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کے علاج میں مبینہ دانستہ #حکومتی اور #نیب  کی غفلت کے حوالے سے ن لیگ کے مختلف رہنماء اور #نوازشریف کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز دعوے کر رہے ہیں ان کے حساب سے تو تین بار اس ملک کے وزیراعظم ، تین بار وزیر اعلی پنجاب ، ایک بار قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف رہنے  والے شخص، ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن سیاسی جماعت کے قائد اور کروڑوں افراد کے رہنماء کو عملا قتل کرنے کی منصوبہ بندی گئی تھی۔
الزامات سنگین ہیں ۔ ن لیگیوں اور نواز شریف کے بیٹوں کے مطابق بار بار بتانے کے باوجود نوازشریف کو علاج کی سہولت فراہم نہیں کی گئی، جس کے باعث ان کی صحت انتہائی تشویشناک حدتک خراب ہوئی۔
ماہرین کی آرا کے مطابق خون کے سفید خلیے صرف 2 ہزار تک پہنچنے کا مطلب یہ ہے کہ مریض کی حالت سنگین حدتک خراب ہے، بلکہ ہنگامی بنیاد پر علاج نہ ہو تو مریض کی صحت تقریبا ناممکن ہے۔
یہ سوال درست ہے کہ مریض کے خون کے سفید خلیے ایک لاکھ 40 ہزار سے نیچے اور پر 2 ہزار تک کیسے پہنچ گیے ؟؟ نواز شریف کے ذاتی معالج کے بار بار انتباہ کے باوجود صحت کی سہولت فراپم کیوں نہیں کی گئی؟؟
ذاتی معالج کی جانب ٹیسٹ رپورٹ میں خطرناک صورتحال سے آگاہ کرنے کے باوجود وقت ٹالنے کی کوشش کیوں کی گئی؟؟
ہدایت دینے والا کون تھا؟؟ علاج میں رکاوٹ کون بن رہا تھا۔
اگر یہ مارنے کی کوشش تھی تو اس کا محرک کون ہے؟
اگر غفلت ہے کون ذمہ دار ہے؟ وفاقی حکومت، صوبائی یا نیب
وزیراعظم عمران خان ، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار یا نیب چئیرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال  یا کوئی اور ؟؟
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کو اس کا فوری نوٹس لیتبے ہوئے سازش یا غفلت کو بے نقاب کرنا چاہئے۔
وزیراعظم عمران خان کے کوئی کردار نہیں ہے تو وہ خود اس کا نوٹس لیں۔
حکومت میں اگر کوئی باشعور یا سنجیدہ ایک بھی فرد ہے وہ فردوس عاشق اعوان کے عمل کی بھی نہ صرف مذمت بلکہ گرفت کرے۔
اگر اس ساری  صورتحال کسی جانب سے نوٹس لیکر مجرموں کو تلاش نہیں کیا گیا ہر تین مجرم شمار ہونگے اور تاریخ عدالتی کردار کو بھی معاف نہیں کرے گی۔
SHARE

Author

Anjum Broadcast is one of the largest,emarging and authentic web-blog where you can search News,Videos,Islamic Videos,All type of (e.g Police,Pak-Army,PSC,FPSC,Bank,Education,University,Hospitals,NTS,NAB,FIA)jobs,suports News,Technology etc

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment