Ads

فیصل حبیب- تو سمجھتا ہے کہ بس گفتگو ضروری ہے تیرا ہونا بھی مرے چار سو ضروری ہے-Urdu -Ghazal, by Faisal Habib



غزل 



تو سمجھتا ہے کہ بس گفتگو ضروری ہے
تیرا ہونا بھی مرے چار سو ضروری ہے

تیری موجودگی تو مجھ میں یوں ضروری ہے
جس طرح میری رگوں میں لہو ضروری ہے

تیرے آنے کی امیدیں تو کب کی چھوٹ گئیں
پھر بھی محفل میں تری گفتگو ضروری ہے

بے معانی ہی سہی آرزو، مگر اے دوست
تیرے جیسا نہیں تو ہوبہو ضروری ہے

یہ تو اچھا ہے میسر نہیں آیا تو ہمیں
جینے کو بھی تو کوئی جستجو ضروری ہے

تجھے ملنے کی بھی حسرت ہے بہت، پر مجھ کو
تیری قربت سے تری آبرو ضروری ہے

فیصل حبیب




نئے لکھا ریوں ، شعرا اور شاعرات کے لیے بہترین پلیٹ فارم ۔۔۔ اپنے کالم اور شاعری ہماری ویب سائٹ انجم ڈاٹ کام پر پبلش کرا ئیں رابطہ Contact Us کریں۔۔۔۔۔۔۔ یا Comment میں اپنی تحریر بہیج دیں ۔شکریہ
SHARE

Author

Anjum Broadcast is one of the largest,emarging and authentic web-blog where you can search News,Videos,Islamic Videos,All type of (e.g Police,Pak-Army,PSC,FPSC,Bank,Education,University,Hospitals,NTS,NAB,FIA)jobs,suports News,Technology etc

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment