"آپ اس دنیا میں بے شمار بلکہ لاکھوں لوگوں سے مل سکتے ہیں جنہوں نے اہرامِ مصر اور تاج محل دیکھ رکھے ہیں لیکن میں آج تک کسی ایسے شخص سے نہیں مل سکی جس نے سنو لیک کو دیکھا ہو"
یہ الفاظ فے نامی ایک خاتون سیاح کے تھے جو سنو لیک دیکھنے کے لیے جنونی ہو رہی تھی۔۔۔۔۔
سنو لیک کیا ہے؟؟؟ اور کہاں ہے؟؟؟
سنو لیک جو کہ نام کی مناسبت سے ایک جھیل نہیں ہے بلکہ یہ ایک 16 کلومیٹر وسیع برف کا میدان ہے اور اس میدان کی سطح سمندر سے بلندی تقریباً 4900 میٹر ہے۔
سکردو کے آخری گاؤں اشکولی(اسکولے) سے زرا آگے پہاڑوں میں بیافو نام کا ایک گلیشیئر آتا ہے جس کی لمبائی 63 کلومیٹر ہے جہاں بیافو ختم ہوتا وہیں سے ہسپر گلیشئیر شروع ہوجاتا ہے ہسپر کا شمار بھی پاکستان کے لمبے ترین گلیشئیرز میں ہوتا ہے جس کی لمبائی 50 کلومیٹر سے زیادہ ہے دونوں گلیشئیر مجموعی طور پر تقریباً 120 کلومیٹر لمبائی کے ساتھ دنیا کا سب سے لمبا راستہ بناتے ہیں جو ہنزہ کے سامنے نگر وادی میں ہسپر نامی گاؤں کے پاس ختم ہوتا ہے بیافو اور ہسپر گلیشئیر جہاں آپس میں ملتے ہیں وہاں برف کا ایک بہت بڑا میدان ہے جسے سنو لیک یعنی برف کی جھیل کہتے ہیں۔ مقامی زبان میں سنو لیک کو لُک پے لاؤ Lukpe Lawo (برف کی جھیل / میدان) کہتے ہیں سنو لیک تقریباً 4877 میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور 10 کلومیٹر چوڑی ہے۔
سنولیک کا بلند ترین مقام قریب ہی واقع ہسپر پاس ہے جو کہ 5151 میٹر بلندی پر ہے ۔مارٹن کنووے وہ پہلا شخص تھا جو 1892 میں سنو لیک تک پہنچا اور اس نے ہی اس جگہ کو سنو لیک کا نام دیا تھا۔ سنو لیک برف کی بنی جھیل کا ایک گول میدان ہے جس کے ہر طرف فلک بوس پہاڑ اور ان پہاڑوں کے درمیان بلند ترین درے واقع ہیں۔ سکردو سے بیافو گلیشیر پر چلتے ہوئے سنو لیک تک تو پہنچ جاتے ہیں پھر مزید آگے جہاں بھی جانا ہو ہر طرف سے کوئی نا کوئی 5000 میٹر سے زیادہ بلند پاس عبور کرکے ہی جانا پڑتا ہے سامنے ہسپر پاس ہے جس کے دوسری طرف ہسپر گلیشئر سے ہوتے ہوئے چار سے پانچ دن میں نگر جا پہنچتے ہیں اس کے ساتھ ہی 5073 میٹر بلند مشکل ترین سوکھا پاس اور تھوڑا سا نیچے کی برف 5256 میٹر اونچا جمال پاس ہے ایک طرف سم گانگ گلیشئر کا راستہ ہے جس میں سم پاس ہے جس کی بلندی 5385 میٹر ہے اس کے آگے 5675 میٹر بلند سکم پاس ہے اور 5700 میٹر اونچا لُک پے پاس ہے ویجراب پاس اور خوردوپن پاس 5790 میٹر ہے۔
سم گانگ گلیشئر جو کہ سنو لیک کا ایک ذیلی گلیشئیر ہے اس گلیشئر پر سفر کریں تو دنیا کی چند خوبصورت ترین چوٹیوں کا نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے جنوب مغرب کی طرف سے ترتیب وار چوٹیوں کے نام اس طرح سے ہیں۔
گانچھن 6462 میٹر،
پم چھی 6123 میٹر
نامعلوم 5990 میٹر،
سوسبن براک 6413 میٹر،
سوسبن ٹاور 6000 میٹر،
براڈ ٹاور 6065 میٹر،
سولئیو پیک 5901 میٹر،
سولئیو ٹاور ٹو 5959 میٹر،
سولئیو ٹاور ون 5979

0 comments:
Post a Comment