Ads

"جون ایلیا کی زمیں میں ایک غزل"-ارسلان وارث

"جون ایلیا کی زمیں میں ایک غزل"




غیروں سے اب کوئی گلہ ہی نہیں
کیوں کہ اپنا مجھے ملا ہی نہیں
لوگ فنکار سمجھتے تھے مجھے
اور میں حالات میں ڈھلا ہی نہیں
جانے کیا ہو گیا ہے حسن کو تیرے
مجھ پہ جادو ترا چلا ہی نہیں
پہلے تو تھا عروج پر دیدار
ایسا اب کوئی سلسلہ ہی نہیں
ابھی سے چیخنے چلانے لگی ہو
ابھی وہ ہوگا جو ہوا ہی نہیں
بیج بویا تھا یوں ہی پیار کا ہم نے
پیار کا پھول تو کھلا ہی نہیں
واسطہ غیروں سے پڑا ہر وقت
تجھ سا اپنا کوئی ملا ہی نہیں
کیا کہا عشق اور تم چھوڑو!
ابھی تجھ میں وہ حوصلہ ہی نہیں
حال بستی کا دیکھ کر ارسل
لگتا ہے کہ یہاں خدا ہی نہیں

ارسلان  وارث




نئے لکھا ریوں ، شعرا اور شاعرات کے لیے بہترین پلیٹ فارم ۔۔۔ اپنے کالم اور شاعری ہماری ویب سائٹ انجم ڈاٹ کام پر

پبلش کرا ئیں   رابطہ
Contact Us  کریں۔۔۔۔۔۔۔
یا
Comment 
میں اپنی تحریر بہیج دیں ۔شکریہ 
SHARE

Author

Anjum Broadcast is one of the largest,emarging and authentic web-blog where you can search News,Videos,Islamic Videos,All type of (e.g Police,Pak-Army,PSC,FPSC,Bank,Education,University,Hospitals,NTS,NAB,FIA)jobs,suports News,Technology etc

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

1 comments: