Ads

نر اور مادہ گلیشیئر (نر اور مادہ گلیشیئر میں فرق) تحریر : عبید الرحمٰن ثاقب

گلیشیئرز : 
دنیا کے چند بہت بڑے گلیشیئرز جیسے بلتورو، سلترو، بتورہ اور تریشنگ وغیرہ گلگت بلتستان میں پائے جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔
گلیشیئرز کی دو اقسام ہیں۔
1۔ قدرتی گلیشیئرز 
2۔ مصنوعی گلیشیئرز 
گلیشیئر کو گلگت میں گھمکھ یا گمگ کہا جاتا ہے جس کے معنی نالہ کا  چہرہ کے ہیں۔۔۔۔۔

قدرتی گلیشیئرز کو دو اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔
1: نر گلیشیئر   2: مادہ گلیشیئر 
نر گلیشیئر کو شنا زبان میں "بیرو گھمکھ" اور مادہ گلیشیئر کو "سونچھ گمک " یا سونچی گھمکھ" کہا جاتا ہے۔
نر گلیشیئر مٹیالے رنگ کے ہوتے ہیں اور یہ گرمیوں میں بھی نہیں پگلتے جبکہ مادہ گلیشئر دودھیا مائل سفید رنگ کے ہوتے ہیں۔ نر گلیشیئر میں برف کی تہہ بہت زیادہ موٹی ہوتی ہے جبکہ مادہ گلیشیئر کی تہہ پتلی ہوتی ہے ۔۔۔۔ گرمیوں میں مادہ گلیشئر ہی ندی نالوں کو بھرتے ہیں۔۔۔
نر  گلیشیئر پھیلتے  جاتے  ہیں  مثلاً 1863 ء سے پہلے برالدو اور سلترو سے وسط ایشیاء کے لیے راستہ جاتا تھا، جو اب ان گلیشیئرز میں تبدیلی کی وجہ سے بند ہے۔

مصنوعی گلیشیئرز :
ؑ مصنوعی گلیشیئرز کی تنصیب میں گلگت اور بلتستان کے لوگوں میں معمولی سا اختلاف ہے۔۔۔۔ گلگت والوں کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے کسی پاک صاف جگہ میں کسی پتھر کے نیچے نمک رکھا جاتا ہے اور پھر  برف(نر  و مادہ) لا کر اس جگہ رکھی جاتی ہے اور اسے ڈھانپ دیا جاتا ہے۔ موسم سرما کی برفباری کے بعد وقت کے ساتھ ساتھ ایک چھوٹا گلیشیئر وجود میں آتا ہے۔۔۔۔۔گلگت میں گلیشیئرز پالنے کا زیادہ راوج نہیں۔۔۔
بلتستان میں لوگ سب سے پہلے ایک گڑھا کھود کر اس میں کوئلہ رکھ دیتے ہیں اور پھر اس میں برف کی سبیلوں کا انبار لگاتے ہیں اور پھر اس پر پانی بہا کر گڑھے کو کانٹے دار ٹہنیوں سے ڈھک دیتے ہیں۔۔۔۔
بلتستان کے لوگ گلیشیئرز کو اولاد کی طرح پالتے ہیں ۔۔۔۔۔ کچھ پالے ہوئے گلیشیئرز اتنے پھیل گئے کہ  قدرتی گلیشیئرز کو مات دے گئے ۔

اب مصنوعی گلیشیئرز کی تنصیب کی بات کریں تو نر اور مادہ گلیشیئرز طاق عدد میں لائے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
بلتی بزرگوں کی گلیشیئرز کی تنصیب کے حوالے سے تین نصیحتیں مشہور ہیں۔۔۔۔۔
1۔منوں وزنی برف لاتے ہوئے تھکان کا احساس ہو تو سستانا نہیں۔۔۔۔
2۔ برف لاتے ہوئے بولنا نہیں
3۔ نر اور مادہ برف طاق عدد میں لانی ہے۔۔۔۔
میں نے پہلی دو نصیحتوں کی وجہ جاننے کی کوشش کی مگر  تسلی بخش جواب نہ مل سکا۔۔۔۔



تحریر : عبید الرحمن ثاقب
 
SHARE

Author

Anjum Broadcast is one of the largest,emarging and authentic web-blog where you can search News,Videos,Islamic Videos,All type of (e.g Police,Pak-Army,PSC,FPSC,Bank,Education,University,Hospitals,NTS,NAB,FIA)jobs,suports News,Technology etc

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment