Ads

جہانیاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسدسرفراز خان نے کہا ہے کہ تھانوں سے سفارش کلچر کا خاتمہ میری ترجیحات میں شامل ہے


 جہانیاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسدسرفراز خان نے کہا ہے کہ تھانوں سے سفارش کلچر کا خاتمہ میری ترجیحات میں شامل ہے


جہانیاں (ڈپٹی بیورو) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسدسرفراز خان نے کہا ہے کہ تھانوں سے سفارش کلچر کا خاتمہ میری ترجیحات میں شامل ہے پولیس فورس ضلع بھرمیں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لارہی ہے, شہریوں کی حفاظت اور خدمت کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریگی‘ محرم الحرام میں امن وامان اور اتحاد بین المسلمین کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے،تفتیشی شعبہ کیلئے بیس لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کیے جائیں گے، نسلوں کو برباد کرنے والوں کو کوئی ڈھیل نہیں دی جائے گی ایک ماہ کے دوران منشیات کے ستر سے زائد مقدمات درج کرکے بڑے بڑے منشیات فروش گرفتار کیے گئے ہیں،نمبرداران اپنے اپنے علاقوں میں ٹھیکری پہرہ کو فعال بنائیں،تاجران شاہراہوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب یقینی بنائیں پولیس مکمل تعاون کریگی تاکہ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے خاتمہ کو ممکن بنایا جاسکے‘معززین علاقہ منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصرکی بیخ کنی کے لیے پولیس کیساتھ اپنے مکمل اور مثبت تعاون کو یقینی بنائیں پولیس گشت کے نظام کو موثر او رموبوط بنایا گیا ہے۔انہوں نے ممبران امن کمیٹی،تاجروں،نمبرداروں،وکلاء صحافیوں اور معززین علاقہ سے کہا کہ پولیس میں موجود خرابیوں کو ہم نے مل جل کر ٹھیک کرنا ہے، وہ جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس سے بھرپور تعاون کریں ارد گرد پر نظررکھیں.۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ جہانیاں میں معززین علاقہ اور نمبرداران سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی جہانیاں عبدالرحمن عاصم،انچارج تھانہ جہانیاں مہر افضل مہارسمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی پی ا ونے زیر تفتیش مقدمات کے مدعیان سے بھی ملاقات کی او رتفتیش کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔بعدازاں ڈی پی او  اسدسرفراز نے پولیس افسران کیساتھ کرائم میٹنگ کی جس میں ڈی ایس پی جہانیاں سمیت جملہ  تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ڈی پی ا ونے پولیس افسران پر زور دیا کہ اشتہاری مجرمان‘منشیات فروشوں‘قانون شکن سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے .۔ پولیس افسران اپنے رویے میں تبدیلی لاکر عوام کیساتھ عوام دوست رویے کو فروغ دے کر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ ڈی پی ا واسدسرفراز نے تھانہ جہانیاں کی انسپیکشن کی۔انہوں نے فرنٹ ڈیسک سمیت‘ایس ایچ او آفس‘محررآفس اور حوالات میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور ریکار ڈ چیک کیا۔


نئے لکھا ریوں ، شعرا اور شاعرات کے لیے بہترین پلیٹ فارم ۔۔۔ اپنے کالم اور شاعری ہماری ویب سائٹ انجم ڈاٹ کام پر پبلش کرا ئیں رابطہ Contact Us کریں۔۔۔۔۔۔۔ یا Comment میں اپنی تحریر بہیج دیں ۔شکریہ
SHARE

Author

Anjum Broadcast is one of the largest,emarging and authentic web-blog where you can search News,Videos,Islamic Videos,All type of (e.g Police,Pak-Army,PSC,FPSC,Bank,Education,University,Hospitals,NTS,NAB,FIA)jobs,suports News,Technology etc

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment