Ads

کبیروالاو گرد و نواح میں گرانفروشی عروج پر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور انتظامیہ لے کر خاموش ...اہلیانِ علاقہ کا شدید احتجاج



کبیروالا: سپیشل رپورٹر۔۔
کبیروالاو گرد و نواح میں گرانفروشی عروج پر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور انتظامیہ منتھلی لے کر خاموش اہلیانِ علاقہ کا شدید احتجاج
تفصیل کے مطابق کبیروالا کے مختلف علاقوں بارہ میل جودھپور چوپڑہٹہ پل باگڑ اور عبدالحکیم میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں انتطامیہ کی طرف سے آویزاں ریٹ لسٹ دکانداروں نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دی متوسط طبقے کے لوگ اس عارضی مہنگائی سے متاثر ہو رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں موجودہ حکومت نے ان سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے دکان پر آویزاں ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کرنے پر دکان دارشہریوں سے بدتمیزی کرتے ہیں انتظامیہ نے ان دکانداروں کے خلاف کارروائی کی بجائے ان سے ماہنامہ منتھلیاں وصول کر کے ان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اہلیانِ علاقہ شاہد ظفر مظہر حسین کامران و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
 نامہ نگار
 بارہ میل و گرد و نواح میں منشیات فروشی عروج پر زہر قاتل نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی
تفصیل کے مطابق بارہ میل جودھپور موہری پور مست پور عیدگاہ جناح آبادی و گرد و نواح میں منشیات فروشی کا دھندہ ایک بار پھر زور پکڑنے لگا ان علاقوں کے گلی محلوں میں منشیات گولیوں ٹافیوں کی طرح بک رہی ہے گزشتہ روز بھی اس زہر قاتل نے بارہ میل کے ایک نوجوان محمد اسلم کی جان لے لی اہلیانِ علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اس زہر قاتل کی فوری روک تھام اور منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔




نئے لکھا ریوں ، شعرا اور شاعرات کے لیے بہترین پلیٹ فارم ۔۔۔ اپنے کالم اور شاعری ہماری ویب سائٹ انجم ڈاٹ کام پر پبلش کرا ئیں رابطہ Contact Us کریں۔۔۔۔۔۔۔ یا Comment میں اپنی تحریر بہیج دیں ۔شکریہ
x

SHARE

Author

Anjum Broadcast is one of the largest,emarging and authentic web-blog where you can search News,Videos,Islamic Videos,All type of (e.g Police,Pak-Army,PSC,FPSC,Bank,Education,University,Hospitals,NTS,NAB,FIA)jobs,suports News,Technology etc

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment